1965میں پاک فوج نے دشمن کو ناکوں چنے چبوا ئے، لاڈی جٹ
لاہور (سٹی رپورٹر) پاک چائنہ ٹریڈرز الائنس کے صدر لاڈی جٹ نے کہا ہے کہ تما م پاکستانیوں کو یوم دفاع مبارک ہو۔1965میں پاک فوج نے دشمن کو ناکوں چنے چبوا دیئے۔چھ ستمبر انیس سو پینسٹھ میں پاکستان کے ازلی دشمن بھارتی نے مکاری کے ساتھ اچانک لاہور کے تین اطراف سے حملہ کر دیا- منصوبہ یہ تھا کہ وسط میں لاہور پر حملہ کے ساتھ شمال میں جسٹر کے مقام پر اور جنوب میں قصور کے مقام پر محاذ کھول دئیے جائیں -
لیکن ستلج رینجرز کے مٹھی بھر جوان دشمن کے آگے سیسہ پلائی دیوار بن گئے، آخری گولی اور آخری سانس تک لڑتے ہوئے تمام جوان جام شہادت نوش کر گئے-