چھ ستمبر پاکستان کی ملی اور عسکری افواج کی ہمت وشجاعت کی انمٹ داستان ہے،عادل حفیظ

چھ ستمبر پاکستان کی ملی اور عسکری افواج کی ہمت وشجاعت کی انمٹ داستان ہے،عادل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سٹی رپورٹر) تحریک انصاف کے سینئر راہنماء عادل حفیظ نے کہاہے کہ چھ ستمبر 1965کے شہداء کو سلام پیش کرتا ہوں،چھ ستمبر 1965پاکستان کی ملی اور عسکری ہمت و شجاعت کی وہ انمٹ داستان ہے جب پاک فوج اور عوام نے شانہ بشانہ وطن عزیز کے دفاع کی جنگ کامیابی سے لڑی۔ جرات و دلیری، عزم و حوصلے، ایمان و یقین اور ایثار و قربانی کا ایسا مظاہرہ جسکی نظیر تاریخ میں نہیں ملتی۔


آج بھی پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے۔