پاکستان کے 22کروڑ عوام پاک فوج کی پشت پر کھڑے ہیں،جا وید قصوری
لاہور(نمائندہ خصوصی)امیرجماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجا ب محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ پاک فوج کے ترجمان کی جانب سے’’کشمیر ہماری شہ رگ ہے اور اس کے لیے ہمیں جس حد تک جانا پڑا جائیں گے۔ کشمیر پر آخری گولی، آخری سپاہی اور آخری سانس تک لڑیں گے۔“ کے بیان کو سراہتے ہیں۔ انہوں کہا ہے کہ پاکستان کے22کروڑ عوام پاک فوج کی پشت پر کھڑے ہیں۔ہندوستان کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں شرانگیزی کا منہ توڑ جواب دیاجاناچاہئے۔ بھارتی پارلیمنٹ سے آرٹیکل 370اور 35اے کے خاتمے کے بعدجنوبی ایشیا میں ایٹمی جنگ کے خطرات بڑھ گے ہیں۔
دنیا کو دکھانے کے لیے سیکولرازم کانعرہ لگانے والی ہندوستان کی نسلی عصبیت کاشکار قیادت مسلسل جنوبی ایشیاکے امن کے لیے سنگین خطرہ بنی ہوئی ہے۔امریکہ اوریورپی ممالک کومسلمانوں کے حوالے سے اپنے دوہرے معیارات بدلنے ہوں گے۔انہوں نے مزیدکہاکہ1989سے اب تک ایک لاکھ کشمیر ی شہید اور 20,000ہزار خواتین بیوہ ہو چکی ہیں۔ لاکھوں بچے یتیم ہو گئے ہیں۔ بھارتی مظالم کا سلسلہ ختم ہو نے کا نام نہیں لیتا۔ عالمی برادری جلد اس مسئلے کا ایسا پائیدار حل نکالے جو 3کروڑ کشمیریوں کو قابل قبول ہو۔