زرداری کی پیشی کے موقع پر بدسلوکی کی مثال قائم کی گئی،حسن مرتضیٰ

زرداری کی پیشی کے موقع پر بدسلوکی کی مثال قائم کی گئی،حسن مرتضیٰ

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات اورپارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت میں جو زیادہ بدکلامی کرے، غلیظ زبان استعمال کرے اسے ترقی ملتی ہے کوئی رواداری، روایات کی بات کرے تو اسے منظر سے ہٹادیا جاتا ہے اپوزیشن اور عوام کے ساتھ بھی حکومت کا فاشسٹ رویہ ہے. عوام کے معاشی، جمہوری حقوق کی جاتی ہے. آج عدالت میں تذلیل، تضحیک، بدسلوکی کی بدترین کی مثال قائم کی گئی،عدالت میں بہن بھائی کے درمیان بغیر وردی کے سیکیورٹی والے کھڑے کر کے رکاوٹ کھڑی کی گئی. آصف زرداری نے سیکیورٹی اہلکار کو تنبیہ کی، آصف زرداری اور فریال تالپور بغیر مقدمے، بغیر سزا کے جیل میں ہیں وہ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماوں اسرار بٹ،منور انجم، علامہ یوسف اعوان اوععابد صدیقی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے. انہوں نے کہا کہ حکومت جو ظلم کر سکتی ہے کر رہی ہے، حکمران سن لیں کہ اتنا ظلم کرو جتنا برداشت کر سکو۔

آپ خواتین کا احترام بھی نہ کرو، باپ کو بہن سے ملنے نہ دو وہ ناقابل برداشت ہے. آصف زرداری کا آج کا ردعمل اس عدالتی نظام کے خلاف تھا جو بنا جرم اور فرد جرم کے جیل میں ہیں. حکو

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...