بجلی،خالی آسامیوں،ایم ٹی آئی آرڈیننس کے حوالے سے قراردادیں اسمبلی میں جمع

بجلی،خالی آسامیوں،ایم ٹی آئی آرڈیننس کے حوالے سے قراردادیں اسمبلی میں جمع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی)محکمہ ریلوے کے لاہور ڈویژن کیلئے سکیل 1سے لے کرسکیل5 تک کی خالی اسامیوں کی بھرتیوں پر قرعہ اندازی کے ذریعے بھرتی کے طریقے کار پر پنجاب اسمبلی میں ایک قرارداد جمع کروائی گئی ہے یہ قرارداد مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ کی جانب سے جع کروائی گئی ہے۔یم ٹی آئی آرڈیننس کے نفاز کے خلاف تحریک التواء پنجاب اسمبلی میں جمع کروائی گئی ہے یہ تحریک التواء پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضی کی جانب سے جمع کروائی گئی ہے جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ ایم ٹی آئی آرڈیننس کے نفاز سے عام آدمی کے لیے سرکاری ہسپتالوں کے دروازے بند ہو جائیں گے۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف ایک مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروائی گئی ہے۔یہ قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن عظمیٰ بخاری کی جانب سے جمع کروائی گئی ہے اس قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ بجلی کی قیمت میں 1روپے 78پیسے اضافہ قابل مذمت ہے