ڈینگی کے شکار شاہین آفریدی ہسپتال سے ڈسچارج ہوگئے

ڈینگی کے شکار شاہین آفریدی ہسپتال سے ڈسچارج ہوگئے

لاہور(آئی این پی)ڈینگی کے شکارلیفٹ آرم فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔ صحت یابی کے لیے دعائیں کرنے شاہین آفریدی نے مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔قومی کرکٹر شاہین شاہ آفریدی کی طبیعت میں بہتری آنے کے بعد ان کو اسپتال سے ڈسچارچ کر دیا گیا ہے، شاہین آفریدی اپنے آبائی شہر روانہ ہو گئے۔فاسٹ بولر شاہین آفریدی ڈینگی بخاز کا شکار ہو گئے تھیاور گزشتہ ایک ہفتے سے لاہور کے مقامی اسپتال میں زیر اعلاج تھے۔بخار میں مبتلا ہونے پر شاہین آفریدی کو پری سیزن کیمپ سے ڈراپ کر دیا گیا تھا۔شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ وہ اب بہتر محسوس کر رہے ہیں، صحت یابی کے لیے دعاوں پر مداحوں کے شکر گزار ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...