انڈر19ایشیا کرکٹ کپ میں آج دو میچ کھیلے جائیں گے

انڈر19ایشیا کرکٹ کپ میں آج دو میچ کھیلے جائیں گے

کولمبو(آئی این پی) انڈر19کے میگا ایونٹ میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ سری لنکا میں شروع ہوچکا ہے اور شائقین کرکٹ کو اچھے مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔ میگا ایونٹ میں آج دو میچ کھیلے جائینگے۔پہلے میچ میں میزبان سری لنکا کی انڈر19ٹیم کا مقابلہ نیپال کی انڈر 19ٹیم سے ہوگا جبکہ دوسرے میچ میں بنگلہ دیش کی انڈر 19 ٹیم یو اے ای کی انڈر19ٹیم کے مد مقابل ہوگی۔

میگا ایونٹ میں (کل)ہفتہ کو پاکستان کی انڈر19ٹیم روایتی حریف بھارت کی انڈر۔19 ٹیم کے خلاف نبرد آزما ہوگی۔ میگا ایونٹ میں 8مختلف ممالک کی ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے پنجہ آزما ہیں۔بھارت کی ٹیم میگا ایونٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کریگی۔پاکستان کو گروپ اے میں بھارت، افغانستان اور کویت کے چیلنج کا سامنا ہو گا جبکہ گروپ بی میں میزبان سری لنکا، بنگلہ دیش، یو اے ای اور نیپال شامل ہیں۔ میگا ایونٹ دس روز جاری رہنے کے بعد 14 ستمبر کو اختتام پذیر ہوگا۔ میگا ایونٹ میں پاکستانی ٹیم روحیل نذیر کی قیادت میں میدان میں اترے گی، ٹیم کے بقیہ کھلاڑیوں میں حیدر علی، عامر علی، ابو ہریرہ، عبدالواحد، اختر شاہ، فہد منیر، محمد عامر، محمد عباس آفریدی، محمد باسط علی، محمد حارث، محمد عرفان خان، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ اور قاسم اکرم شامل ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان کی ٹیم ٹورنامنٹ میں 7 ستمبر کو اپنے دوسرے میچ میں روایتی حریف بھارت سے نبرد آزما ہوگی جبکہ تیسرا اور آخری گروپ میچ 9 ستمبر کو کویت کے خلاف کھیلے گی۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 14 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...