انگلش ٹی 20 لیگ کا تیسرا کوارٹر فائنل میچ آج کھیلا جائے گا

  انگلش ٹی 20 لیگ کا تیسرا کوارٹر فائنل میچ آج کھیلا جائے گا

لندن (اے پی پی) انگلش ٹی 20 کرکٹ لیگ کے کوارٹر فائنل مرحلہ شروع ہوچکا ہے۔ میگا ایونٹ میں سسیکس اور ووسٹر شائر کی ٹیموں کے درمیان تیسرا کوارٹر فائنل میچ (آج) جمعہ کو کھیلا جائے گا۔ میگا ایونٹ کیلئے لنکا شائر، ایسیکس، گلوسٹر شائر، ڈربی شائر، نوٹنگھم شائر، مڈل سیکس، سسیکس اور ووسٹر شائر نے ناک آؤٹ مرحلے کے لئے کوالیفائی کیا تھا۔ ٹورنامنٹ کا تیسرا کوارٹر فائنل (آج) جمعہ کو سسیکس اور ووسٹرشائر کے مابین کھیلا جائے گا جبکہ (کل) ہفتہ کو چوتھے اور آخری کوارٹر فائنل میں گلوسٹر شائر اور ڈربی شائر کی ٹیمیں نبرد آزما ہوں گی۔

ٹورنامنٹ کے دونوں سیمی فائنلز اور فائنل 21 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...