انڈر 19ایشیا کپ: افغانستان نے پاکستان کو 85رنز سے شکست دیدی

انڈر 19ایشیا کپ: افغانستان نے پاکستان کو 85رنز سے شکست دیدی

لاہور(نیٹ نیوز)انڈر19 ایشیا کپ میں افغانستان نے پاکستان کو 85 رنز سے شکست دے دی۔انڈر 19 ایشیا کپ میں افغانستان نے پاکستان کو باآسانی 85 رنز سے ہرادیا، کولمبو میں کھیلا جانے والا میچ بارش کی وجہ سے 46 اوورز فی اننگز تک محدود کردیا گیا تھا، فاتح ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9وکٹوں کے نقصان پر 162رنز بنائے، صدیق اللہ29، رحمان اللہ27، فرحان زاخیل19 اور جمشید خان 17رنز کیساتھ نمایاں رہے،عامر علی، فہد منور3،3، عباس آفریدی2اور نسیم شاہ ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔جواب میں پاکستان ٹیم 19.4 اوورز میں صرف 78 رنز پر ڈھیر ہوگئی، صرف عرفان خان(19) اور کپتان روحیل نذیر(16) ہی ڈبل فیگر میں داخل ہوسکے، شفیق اللہ غفاری3، فضل حق، عبداللہ اور نور احمد 2،2، جمشید خان ایک شکار کرنے میں کامیاب ہوگئے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...