کشمیر سولیڈیریٹی پاکستان اوپن شطرنج چیمپئن شپ کل ہوگی

  کشمیر سولیڈیریٹی پاکستان اوپن شطرنج چیمپئن شپ کل ہوگی

اسلام آباد(اے پی پی) پاکستان شطرنج فیڈریشن کے زیراہتمام اور ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے کشمیر سولیڈیریٹی پاکستان اوپن شطرنج چیمپئن شپ (کل) ہفتہ کو سپورٹس کمپلیکس، اٹک میں کھیلی جائیگی۔ پاکستان شطرنج فیڈریشن کے قائم مقام سیکرٹری جنرل امین ملک کے مطابق چیمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں۔ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے کھلاڑی حصہ لے رہیں۔چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ ٹورنامٹ میں اول آنے والے کھلاڑی کو دس ہزار روپے، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو بالترتیب پانچ ہزار روپے اور تین ہزار روپے ملیں گے جبکہ چوتھی سے لے کر دسویں پوزیشن کے کھلاڑیوں کو ایک، ایک ہزار روپے کا انعام دیا جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں شرکت کی خواہش رکھنے والے کھلاڑی اپنی رجسٹریشن 6 ستمبر تک ٹورنامنٹ محمد شفیق کے پاس کروا سکتے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...