مشینر ی کی درآمد ات میں 31فیصد کمی، ادارہ شماریات

مشینر ی کی درآمد ات میں 31فیصد کمی، ادارہ شماریات

اسلام آباد(آن لائن)جون 2019ء کے دوران مشینری کی قومی درآمدات میں 30.70 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات (پی بی ایس) کے عداد وشمار کے مطابق جون 2019ء کے دوران مشینری کی درآمدات کا حجم 65 کروڑ 46 لاکھ 72 ہزار ڈالر تک کم ہو گیا جبکہ جون 2018ء کے دوران 94 کروڑ 47 لاکھ 60 ہزار ڈالر مالیت کی مشینری درآمد کی گئی تھی۔اس طرح جون 2018ء کے مقابلہ میں جون 2019ء کے دوران مشینری کی مجموعی ملکی درآمدات میں 29 کروڑ 88 ہزار ڈالر یعنی 30.70 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ پی بی ایس کی رپورٹ کے مطابق جون 2019ء کے دوران تعمیراتی اور کان کنی کی مشینری کی درآمدات میں سب سے زیادہ 59.50 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور اسی طرح بجلی پیدا کرنے والی مشینری کی درآمدات بھی 59.17 فیصد تک کم ہو گئیں۔

موبائل فونز کی درآمدات میں بھی 31.19 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

مزید : کامرس


loading...