اوپو کا19ستمبر کو اے سیریز2020متعارف کرانے کا اعلان

اوپو کا19ستمبر کو اے سیریز2020متعارف کرانے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور:(پ ر)اوپو نے پاکستان میں 19ستمبر کو A Series 2020,متعارف کروانے کا اعلان کیاہے جس میں برانڈ کی کامیاب Aسیریز کے اسمارٹ فونز A9 2020اور A5 2020,شامل ہونگے۔اوپو کی جانب سےMid-Range اسمارٹ فون مارکیٹ میں متعارف کرائے جانیوالے ان اسمارٹ فونز کی خصوصیات میں شاندار فوٹو گرافی،خوبصورت ڈیزائن اوردیرپا بیٹری شامل ہیں،مجموعی طور پر OPPO A Series 2020صارفین کے ایک وسیع حلقے اور خاص کر جنریشن Zیوتھ کو منفرد قدر فراہم کرے گی۔A Seriesکی اب تک کی کہانی:اوپو گزشتہ دس برسوں سے اوور سیز مارکیٹوں میں انتہائی مقبول رہا ہے اور اووپو کی Aسیریز بھی ہمارے عالمی صارفین میں بے حد پسند کی جاتی ہے۔سال2009میں تھائی لینڈ میں اووپو A سیریز کے پہلے ماڈل A100کی لانچنگ سے اب تک اس سیریز کو عالمی سطح پر بے پناہ پذیرائی اور مقبولیت حاصل ہوئی۔

  

ہے جس کیلئے ہم اس کے بہترین ڈیزائن،فوٹوگرافی اور دیرپا بیٹری کے شکر گزار ہیں۔گزشتہ دس برسوں کے دوران متعدد صارفین نے اووپو A سیریز کو اپنے پہلے اسمارٹ فون کے طور پر منتخب کیا ہے،انہوں نے اس سے نہ صرف یہ سیکھا کہ ایک اسمارٹ فون کوٹیکنالوجی کے ذریعے،مثلاً کیمرہ اور ایپس کی مدد سے کیسے استعمال کیا جاتا ہے،اس سیریز نے معاشرے میں ضم ہونے کے نئے طریقوں اور روزمرہ استعمال کی راہیں ہموار کی ہیں۔اووپو مستقل طور پر جدید موبائل رجحانات کے طور پر تیار ہوتا آیا ہے،جہاں اسمارٹ فونز ذاتی مدد گار کی حیثیت اختیار کرچکے ہیں،اس کے ساتھ ہی نوجوانوں میں مختصر ویڈیوزایپ کی مقبولیت کو بھی فروغ ملا ہے۔

مزید :

کامرس -