کوکاکولا نے کلین اینڈ گرین پاکستان پروگرام میں تعاون کا اعلان کردیا 

کوکاکولا نے کلین اینڈ گرین پاکستان پروگرام میں تعاون کا اعلان کردیا 

لاہور(خصوصی رپورٹ)کوکاکولا پاکستان نے ماحولیات کو موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے بچانے کے لئے لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کے اشتراک سے درختوں کی شجرکاری کی مہم کا اعلان کیا ہے۔ اس سلسلے میں لاہور کے فنانس اینڈ ٹریڈ سینٹر (ایف ٹی سی)  میں خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔ کوکا۔کولا پاکستان و افغانستان کے جنرل منیجر رضوان یو خان نے اس مہم کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا، "موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے موحولیات میں خرابی کا سنگین مسئلہ ابھر کر سامنے آیا ہے جس سے نہ صرف ماحولیات کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں بلکہ پاکستان کی اپنے قدرتی ذخائر کو محفوظ بنانے کی صلاحیت پر بھی فرق پڑ رہا ہے۔ اس لئے ہر ایک کی ذمہ داری ہے کہ وہ حکومت کے کلین اینڈ گرین پاکستان پروگرام میں تعاون کرے اور جنگلات کی کمی کی تلافی کرنے کے لئے مزید درختوں کی شجرکاری کرے تاکہ موسمیاتی تبدیلی کے بڑھتے ہوئے سنگین مسئلہ سے نمٹا جاسکے۔" اس موقع پر تقریب میں دونوں اداروں کے اعلیٰ حکام بشمول کوکا۔کولا پاکستان کے پبلک افیئرز اینڈ کمیونکیشن کے ڈائریکٹر فہد قادر، کوکا۔کولا پاکستان کے ہیڈ آف گورنمنٹ افیئرز ڈاکٹر فیصل ہاشمی اور ایل ڈی اے کے ڈائریکٹر جنرل محمد عثمان معظم نے سال 2019 کے دوران 10 ہزار درختوں کی شجرکاری کا اعلان کیا اور مستقبل میں اس سے بھی زیادہ درختوں کی شجرکاری جاری رکھنے کا عزم کیا ۔ ایل ڈی اے کے ڈائریکٹر جنرل محمد عثمان معظم نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا، "درختوں کی شجرکاری کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے اپنی جاری کاوشوں کے ساتھ ہم نجی شعبے بالخصوص کوکا۔کولا جیسی ملٹی نیشنل کمپنیوں کے تعاون کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں جو نہ صرف ماحولیات کی بہتری کے لئے آگے بڑھنے کی ضرورت کو محسوس کرتی ہے بلکہ بہتر ماحول کے لئے اپنا اہم کردار بھی ادا کرتی ہے۔ اس اشتراک  کے ذریعے ہم یہ کام اس امید کے ساتھ آگے بڑھانے کے لئے کوشاں ہیں کہ ہم بہتر مستقبل کے لئے کام کررہے ہیں۔ " کوکا۔کولا کے واٹر اسٹیورڈ شپ پروگرامز نے سال 2018-2019 میں پاکستان و افغانستان میں 2.74 ارب لیٹرز پانی واپس قدرت کو لوٹایا ہے۔ یہ مشرق وسطی اور شمالی افریقہ ریجن (ایم ای این اے) میں پانی سے متعلق پہلی بڑی مثبت پیش رفت ہے۔

 اس کا واضح مطلب یہ ہے کہ کوکا۔کولا پاکستان واٹر اسٹیورڈشپ کی وجہ سے اپنے 2020 کے گلوبل اہداف کی تکمیل میں آگے ہے اور یہ پیش رفت مقامی آبادی کو محفوظ پانی کی فراہمی اور اپنے تیار مشروبات میں استعمال ہونے والے پانی کی مساوی مقدار قدرت کو واپس لوٹانے کے فارمولے پر مبنی ہے۔ کوکا۔کولا پاکستان نے واٹرشیڈز کے تحفظ کے لئے قابل ذکر انداز سے کامیابی حاصل کی ہے جن میں پانی کی مقدار و معیار کی بحالی اور اسے محفوظ بنانے کے لئے 15 ذخیرہ گاہوں، 20 سے زائد چشموں کی حفاظت اور اسکردو میں 18 ہزار فٹ طویل پائپ بچھا کر آبپاشی کے نظام قائم کرنا شامل ہے۔ ان اقدامات کی بدولت 3 لاکھ سے زائد آبادی کو پینے کے صاف پانی کی رسائی حاصل ہوئی ہے اور اسکے نتیجے میں ان علاقوں کے اندر آلودہ پانی سے پھیلنے والے امراض میں بھی 75 فیصد تک کمی آئی ہے۔ 

مزید : کامرس


loading...