دراز کا ایچ بی ایل، بینک الفلاح اور سلک بینک کے کریڈٹ کارڈ صارفین کیلئے آسان ماہانہ اقساط کی سروس کا آغاز

دراز کا ایچ بی ایل، بینک الفلاح اور سلک بینک کے کریڈٹ کارڈ صارفین کیلئے آسان ...

لاہور(پ ر)پاکستان کی معروف آن لائن مارکیٹ پلیس دراز نے ایچ بی ایل، بینک الفلاح اور سلک بینک کے تمام کریڈٹ کارڈ صارفین کے لئے آسان ماہانہ اقساط (ای ایم آئی) سروس کا آغاز کیا ہے۔ ای ایم آئی ایک ایسی سروس ہے جو صارفین کو اپنے کریڈٹ کارڈ استعمال کرتے ہوئے موخر شدہ ادائیگی کے پلان کے ذریعے اشیاء خریدنے کی سہولت فراہم کرتی ہے۔ محدود وقت کے لئے دراز ای ایم آئی سے کسی قسم کا کوئی مارک اپ، ڈاؤن پے منٹ یا کوئی دیگر خفیہ ادائیگی منسلک نہیں ہے۔ والٹ کے آغاز تک اس نے ڈیجیٹل ادائیگیوں کیلئے لاکھوں صارفین کی حوصلہ افزائی کی اور اب ای ایم آئی سروس کے ساتھ اس سے رسائی میں مزید اضافہ ہوگا۔ 

ای ایم آئی کا مقصد خریداری کے بوجھ کو کم کرنا ہے اور دراز کے مشن کے تحت ڈیجیٹل اکانومی کے دور میں کسی بھی جگہ کاروبار کو آسان بنانا ہے۔ ای ایم آئی سروس صارفین کو ایسی مصنوعات تک رسائی فراہم کرے گی جو وہ خرید نہیں سکتے تھے جبکہ سیلرز کو بھی وسیع صارف بیس تک رسائی ممکن ہوگی۔ 

دراز کے منیجنگ ڈائریکٹر احسان سایہ نے کہا کہ ہم دراز پر ای ایم آئی ادائیگیوں میں آسانی کے لئے مختلف بینکوں کے ساتھ شراکت داری کر رہے ہیں۔ فوری ادائیگی کے دباؤ کے بغیر صارفین کو اشیاء کی خریداری کی اجازت دے کر ہم مالیاتی شمولیت میں ایک بڑے شراکت بن گئے ہیں اور ہم آسان آن لائن خریداری پیش کر رہے ہیں۔ 

دراز میں 100 سے زائد کیٹیگریز میں پانچ ملین سے زائد مصنوعات کی قیمتی اشیاء شامل ہیں جن میں روزمرہ استعمال کی گھریلو اشیاء سے لے کر کاروں اور دیگر گاڑیوں کے آئٹمز شامل ہیں۔ ای ایم آئی صارفین کو کسی بوجھ کے بغیر فلیگ شپ آئٹمز کی خریداری کے قابل بنائے گی۔ محدود وقت کے لئے ای ایم آئی پر کوئی مارک اپ یا ڈاؤن پے منٹ نہیں ہے اور خریداری کو فوری طور پر منظور کیا جاتا ہے۔ ایسے صارفین جو اقساط پر اشیاء خریدنے کا فیصلہ کرتے ہیں، وہ ای ایم آئی پے منٹ آپشن کے ساتھ ادائیگی کر سکتے ہیں اور ان کی اشیاء ریگولر دراز آرڈر کی طرح بھجوائی جاتی ہیں۔ 

ای ایم آئی کا اطلاق ایسی کارٹس پر ہوتا ہے جن میں صرف ایک پروڈکٹ ہو اور آرڈر کی کم از کم مالیت 10 ہزار روپے ہو۔ ای ایم آئی کے حصول کے لئے صارفین چیک آؤٹ پر ای ایم آئی ادائیگی کے طریقے کو منتخب کریں، پھر اپنی پسند کے تین، چھ اور 12 ماہ کی مدت کا انتخاب کریں ای ایم آئی پلان سات یوم کے اندر فعال ہو جاتا ہے اور مکمل ہونے پر صارف کو تصدیقی پیغام بھیجا جاتا ہے۔ 

مزید : کامرس


loading...