فرید احمد خان نے فنکا مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ کے نئے سی ای او کا عہدہ سنبھال لیا

 فرید احمد خان نے فنکا مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ کے نئے سی ای او کا عہدہ ...

لاہور(پ ر) فنکا پاکستان کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی جانب سے ایک نمایاں ترین کارپوریٹ رہنماء، فنڈ منیجر اور سرمایہ دار بینکر فرید احدم خان کو بینک کا نیا چیف ایگزیکٹو آفیسر(سی ای او) مقرر کیا گیا۔ یہ اعلان پاکستان بورڈ کے چیئرمین وریجنل ڈائریکٹر فنکا ایمپکٹ فنانس(ایف آئی ایف) میساریجن زرلاشت واردیک کی طرف سے کیا گیا۔ وسیع پیمانے پر ملکی اور بین الاقامی شہرت کے ساتھ فرید احمد خان فنانشل سروسز کا تجربہ رکھتے ہیں جو اپنے ساتھ فنڈ مینجمنٹ، انویسٹمنٹ بینکنگ، انویسٹمنٹ ریسرچ اینڈ سیلز، بزنس ڈویلپمنٹ اینڈ پروجیکٹ فنانس میں 25سال کا گلوبل تجربہ بھی لائے ہیں۔ حال ہی میں فرید خان ایچ بی ایل میں ایسیٹ مینجمنٹ، حبیب بینک لمیٹڈ میں فنڈ مینجمنٹ کے شعبہ کے سی ای اور ہیں آپ میوچل فنڈز ایسوسی ایشن کے چیئرمین بھی ہیں۔

مزید : کامرس


loading...