جنگ ستمبر کی قربانیاں قوم کے ماتھے کا جھومر ہیں: سرفراز وڑائچ

جنگ ستمبر کی قربانیاں قوم کے ماتھے کا جھومر ہیں: سرفراز وڑائچ

لاہور (پ ر) صدر ایگریکس کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی حاجی سرفراز وڑائچ نے کہا ہے کہ 6 ستمبر 1965 پاکستان کی تاریخ کا وہ روشن باب ہے جب پوری پاکستانی قوم نے افواج پاکستان کے ساتھ مل کر دشمن کو ناکوں چنے چبوائے اور ازلی دشمن بھارت کے مذموم عزائم خاک میں ملا دیئے۔ یوم دفاع بھرپور انداز میں منانا اس عزم کا اظہار ہے کہ پاکستانی قوم وطن عزیز کے دفاع کیلئے ہر قسم کی قربانی پیش کرنے کیلئے تیار ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دفاع کی خاطر پیش کی جانے والی قربانیاں پوری پاکستانی قوم کے ماتھے کا جھومر ہیں۔ چھ ستمبر کو عزم و ہمت کی وہ لازوال داستانیں رقم کی گئیں کہ جنہیں کبھی بھلایا نہیں جاسکتا۔ یہ دن ہمیں دفاع پاکستان کے لئے جانیں قربان کرنے والوں کی یاد دلاتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان لاکھوں جانوں کا نذرانہ پیش کر کے حاصل کیا گیا۔ دشمن قوتیں آج بھی اسے نقصان پہنچانے اور کمزور کرنے کی سازشیں کر رہی ہیں۔ وطن عزیز کے دفاع کیلئے نوجوان نسل میں وہی جذبے بیدار کئے جائیں جو ستمبر 1965 میں تھے۔ پوری پاکستانی قوم شہدا کی قربانیوں پر انہیں زبردست خراج عقید ت پیش کرتی ہے۔

مزید : کامرس


loading...