عمران عباس دنیا کے100 پْر کشش چہروں کیلئے نامزد

عمران عباس دنیا کے100 پْر کشش چہروں کیلئے نامزد

لاہور(فلم رپورٹر)اداکار عمران عباس کو ایک بار پھردنیا کے100 پْر کشش چہروں کے لئے نامزد کیا گیا ہے۔ انڈیپنڈنٹ کریٹک 1990 سے دنیا کے پرکشش چہروں کی فہرست مرتب کرتا آرہا ہے۔اداکار عمران عباس نے یہ خبر انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے لکھا انہیں ایکبار پھرپاکستان کی نمائندگی کرنے پر خوشی محسوس ہو رہی ہے۔یاد رہے کہ اس فہرست میں ان کے ساتھ ہالی ووڈ اداکار رابرٹ پیٹنسن، بریڈپٹ، کینڈل جینر، بالی ووڈ اداکار شاہد کپور، دپیکا پڈوکون، جبکہ کھیل کی دنیا کا بڑا نام کرسٹیانو رونالڈو بھی شامل ہیں۔

مزید : کلچر


loading...