پی ٹی وی لاہور مرکزمیں سوز و سلام‘محفل مسالمہ کی ریکارڈنگ

پی ٹی وی لاہور مرکزمیں سوز و سلام‘محفل مسالمہ کی ریکارڈنگ
 پی ٹی وی لاہور مرکزمیں سوز و سلام‘محفل مسالمہ کی ریکارڈنگ

  


لاہور(فلم رپورٹر)پاکستان ٹیلی ویژن لاہور مرکز پر محرم الحرام کے حوالے سے خصوصی پروگرامز کی ریکارڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔گزشتہ روز لاہور مرکز کے سینئر پروڈیوسرآغا قیصر عباس نے مقدس کاظمی اور علی رضا کی آوازوں میں سوز و سلام ریکارڈ کئے جبکہ سید اظہر فرید نے محرم الحرام کے حوالے سے کل پاکستان محفل مسالمہ کی ریکارڈنگ کی۔اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، کراچی اور پنجاب کے مختلف اضلاع سے معروف شعرا کرام نے شرکت کی اور شہدائے کربلاء اور خانوادہ رسول کے حضور گلہائے عقیدت پیش کیا۔اس وجد انگیز محفل مسالمہ کی نظامت کے فرائض ڈاکٹر جواز جعفری نے ادا کئے جبکہ امجد اسلام امجد، نجیب احمد، علی اکبر عباس، پروفیسر حسن عسکری، سید عقیل عباس جعفری، ڈاکٹر اختر شمار، محسن شکیل و دیگر بھی شامل تھے۔

، اختر کاظمی، نیلما ناہید درانی، فرحت عباس شاہ، صوفیہ بیدار، ناصر بشیر، صغری صدف، توقیر عباس، شعیب آفریدی اور شاہدہ دلاور شاہ نے بڑے شوق و ذوق اور جذبہ ایمانی سے اہل بیت کے حضور نذرانہ عقیدت پیش کیا اور خوب داد وصول کی۔پی ٹی وی لاہور مرکز کی یہ ایمان افروز محفل مسالمہ محرم الحرام کی خصوصی نشریات کے دوران پی ٹی وی ہوم پر پیش کی جائے گی۔

مزید : کلچر


loading...