محکمہ ایکسائز کی کارروائی،13 کلو گرام چرس برآمد، ملزم گرفتار

محکمہ ایکسائز کی کارروائی،13 کلو گرام چرس برآمد، ملزم گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات مکیش کمار چاولہ کی جانب کراچی میں منشیات کی روک تھام کے لئے قائم کردہ اسپیشل ٹیم نے اسٹنٹ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر شیراز تھیبو کی سربراہی میں ناظم آباد نمبر 2 نزد سبحان بیکری سے ملزم اختر مانی کو گرفتارکر اس کے قبضے سے 13 کلو گرام چرس برآمد کرلی۔ ملزم غیر رجسٹرڈ رکشے میں چرس لیکر جارہا تھا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ علاوہ ازیں صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات اور پارلیمانی امور مکیش کمار چاولہ، سیکریٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات عبد الحلیم شیخ اور ڈائریکٹر جنزلز شبیر احمد شیخ اور شعیب احمد صدیقی نے کامیاب کارروائی کرنے والے ایکسائز عملے کو مبارکباد دی ہے۔ صوبائی وزیر مکیش کمار چاولہ نے امید ظاہر کی ہے کہ وہ منشیات فروشوں کے خلاف اپنی مہم جاری رکھیں گے اور نوجوان نسل کو منشیات کے زہر سے محفوظ رکھیں گے

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...