پی ایم اے اور کوہی گوٹھ کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد

پی ایم اے اور کوہی گوٹھ کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پی ایم اے اور کوہی گوٹھ کے زیر اہتمام ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب کا موضوع بک لاؤنچنگ ”ایک مڈوائفری طالبہ کی ڈائری“ تھا۔ جس کی مصنفہ مریم خلجی تھیں۔ تقریب کی صدارت ڈاکٹر شہلا نعیم ظفر (ڈائریکٹرانسٹی ٹیوٹ آف نرسنگ ڈاؤ یونیورسٹی اوجھا کیمپس) نے کی۔ انہوں نے کہا کہ مریم خلجی کی یہ ڈائری کتاب جن مندرجات پر مشتمل ہے۔ اس سے مڈائفری کی زیر تربیت طالبات کو بہت کچھ سیکھنے کا موقع میسر آئے گا۔ یہ طالبات ڈائری سے استفادہ کرتے ہوئے اپنے مریضوں کو فائدہ پہنچا سکیں گی۔ پی ایم اے کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر عبدالغفور شورو نے کہا کہ مریم خلجی نے یہ کتاب لکھ کر پبلک پرائیویٹ ہیلتھ انی شیٹیو (PPHI) کے اہل کاروں اور بالخصوص ڈاکٹر ریاض میمن کے نام کرکے ایک عظیم احسان کیا ہے جوکہ ناقابل فراموش ہوگا۔ ڈاکٹر ریاض میمن وہ شخصیت ہیں جن کی کاوشوں سے سندھ کی کئی لڑکیوں نے نہ صرف مڈائفری کی تعلیم حاصل کی بلکہ انہیں ان کے علاقوں میں ملازمت بھی دی گئی اور ا ٓج وہ باعزت طریقے سے معاشرے میں زندگی گزار رہی ہیں۔ تقریب کے تعاوف و نظامت کے فرائض انجام دیتے ہوئے ڈاکٹر شیر شاہ سید نے اپنے خیالا ت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نرسنگ اور مڈوائفری کی طالبات کو اپنی تربیت کے دوران اپنے کام کا ریکارڈ مریم خلجی کی طرح رکھنا چاہیے تاکہ انہیں اندازہ ہوکہ انہوں نے کیا سیکھا اور کیسے سیکھا۔ آخر میں تقریب کے اختتام پر پی ایم اے کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر عبدا لغفور شورو نے مہمانوں اور میڈیا کے احباب کا شکریہ ادا کیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...