کراچی میں اسٹریٹ کرائم میں اضافہ تشویشناک ہے،رابستان خان
کراچی (اسٹاف رپورٹر)پی ٹی آئی رہنما و رکنِ سندھ اسمبلی رابستان خان نے سندھ حکومت اور کمشنر کراچی سے محرم الحرام کے سلسلے میں کراچی کے امن کو برقراررکھنے کے لیے سیکیورٹی انتظامات سخت کرنے کامطالبہ کردیا صوبائی میڈیا سیل سے جاری کردہ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شہرِ قائد میں روز بروز اسٹریٹ کرائم و دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہیاس لیے سندھ حکومت سمیت تمام سیکیورٹی فورسز سے اپیل کرتے ہیں کہ شہر کے امن کے لییسنجیدہ ہوکر کام کریں، مساجد و امام بارگاہوں اور مرکزی مجالس و جلوس عزا کو سخت سیکیورٹی فراہم کی جائیتاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہوسکے، انہوں نے شہر میں صفائی ستھرائی کے اقدامات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ شہر کے مختلف علاقوں میں مساجدوامام بارگاہوں اور جلوس عزا کے روٹس پر موجود گندگی کے ڈھیر اور سیوریج کے پانی کی صفائی کو فوری یقینی بنایاجائے۔حلقہ پی ایس 122 میں سرجانی ٹان، اجمیرنگری، تیسرٹان سمیت کئی علاقوں میں بارش کا پانی تاحال کھڑا ہے جس سے عزاداروں و شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہیاور اب تک حکومت ِ سندھ کی جانب سے صفائی سے متعلق کوئی اقدامات نہیں کیے گئے ہیں، وزیرِ بلدیات ناصر حسین شاہ سے گزراش کرتے ہیں کہ علاقوں کا جائزہ لیں، افسوس اس بات کا ہے کہ محکمہ بلدیات اپنی کارکردگی میں پوری طرح فیل ہوگیا ہے، شہریوں نے محکمہ بلدیات کو کئی بار درخواستیں لکھیں مگر افسوس کوئی سنے والا نہیں