کراچی،شہریوں کو ہراساں کرنے والے 2پولیس اہلکار گرفتار

کراچی،شہریوں کو ہراساں کرنے والے 2پولیس اہلکار گرفتار

کراچی (کرائم رپورٹر)شہید ملت روڈ نیوٹاؤن کے قریب ناکہ لگاکر شہریوں کو ہراساں کرکے رشوت وصول کرنیوالے پولیس اہلکاروں کی میڈیا فوٹیج پرایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے دونوں پولیس اہلکاروں کو باقاعدہ گرفتارکرواتے ہوئے انکے خلاف مقدمہ کا اندراج بھی کردیا گیا ہے۔ تھانہ بہادرآباد میں دونوں پولیس اہلکاروں کیخلاف رشوت وصولی اور بھتہ خوری کے تحت مقدمہ درج کیاجارہا ہے۔ایڈیشنل آئی جی کراچی نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ کسی بھی علاقے میں موٹرسائیکل،موبائل سوار یا پیدل گشت اور پکٹنگ وغیرہ میں مصروف افسران اور جوانوں کو اختیارات سے تجاوز یا ہراساں کرکے رشوت وصولی میں ملوث پائیں تو فوری طور پر میرے واٹس ایپ نمبر 03435142770 پر اطلاع دیں۔انہوں نے کراچی پولیس کے افسران اور جوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے خبردار کیا کہ فرائض سے غفلت لاپروائی یا کوتاہی اختیارات سے تجاوز ناقابلِ برداشت ہے بصورت دیگر مرتکبین کیخلاف ناصرف محکمانہ بلکہ قانونی کاروائی کو بھی یقینی بنایا جائیگا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...