کامران مائیکل کی درخواست ضمانت پر دلائل طلب
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے کے پی ٹی کوآپریٹیو ہاسنگ سوسائٹی میں کرپشن سے متعلق ن لیگ رہنما کامران مائیکل کہ درخواست ضمانت پر ملزم کے وکیل سے آئندہ سماعت پر دلائل طلب کرلیئے۔چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس احمد علی شیخ کی سربراہی میں جسٹس عمر سیال پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو کے پی ٹی کوآپریٹیو ہاؤسنگ سوسائٹی میں کرپشن ریفرنس میں ن لیگ رہنما کامران مائیکل کہ درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے نیب پراسیکیورٹر کو ملزم کے وکلا کو کیس کی نقول فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔ عدالت نے ملزم کے وکیل سے دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت 18 ستمبر تک ملتوی کردی۔ نیب کے مطابق کے پی ٹی کوآپریٹیو ہاؤسنگ سوسائٹی میں انتہائی کم قمت پر غیر قانونی طور پر 16 پلاٹس الاٹ کیئے گئے۔ کامران مائیکل نے تین کمرشل پلاٹس کی الاٹمنٹ پر گیارہ کروڑ روپے رشوت لی۔