یو آئی ٹی جاب فیئر اور فائنل ایئر پراجیکٹس کی نمائش کا انعقاد

یو آئی ٹی جاب فیئر اور فائنل ایئر پراجیکٹس کی نمائش کا انعقاد

کراچی(پ ر) اپنی عظیم روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ملک کے معروف ٹیکنالوجی ادارے عثمان انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (یو آئی ٹی) نے اپنے کیمپس میں سالانہ فائنل ایئر پراجیکٹس کی نمائش اور جاب فیئر کا انعقاد کیا۔ تقریب میں پاکستان کی 53 معروف قومی و کثیر القومی فرموں کے افسران، مختلف ممالک کے قونصلیٹ جنرلز اور ملک کے مشہور ماہرین تعلیم نے شرکت کی۔ عثمان میموریل فاؤنڈیشن کے صدر قاسم ہاشم نے دیگر بورڈ ممبران کے ہمراہ مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی اور پاکستان میں ٹیکنالوجی کی تعلیم کو فروغ دینے کے لئے یو آئی ٹی کی خدمات کو سراہا۔ فائنل ایئر پراجیکٹس نمائش میں جدید ٹیکنالوجی پر مبنی متعدد پراجیکٹس کی نمائش کی گئی جنہیں یو آئی ٹی کے الیکٹریکل انجینئرنگ اور کمپیوٹر سائنس ڈیپارٹمنٹس کے طلباء کی جانب سے تیار کیا گیا تھا۔ ان میں سے کچھ منصوبوں نے جدت طرازی کو فروغ دیا جو مختلف مقابلوں میں داد حاصل کر چکے ہیں۔ والدین اور مہمانوں کو منصوبوں کے تخلیق کاروں کی طرف سے بصیرت حاصل کرنے کا موقع میسر آیا جو مستقبل میں زندگی کو تبدیل کرنے والی مصنوعات میں تبدیل ہو سکتے ہیں۔ نمائش میں والدین اور شرکاء نے طلباء کی جانب سے محدود وسائل کو استعمال کرتے ہوئے تخلیق کی گئی ٹیکنالوجی پر مبنی ان جدتوں کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے طلباء کو ان کے علم اور مہارت کو عملی طور پر استعمال کرنے میں رہنمائی فراہم کرنے پر انسٹیٹیوٹ کے کردار کو سراہا۔ 

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...