ایوب نسیم کا ٹیپ سے  کوئی تعلق نہیں،ترجمان 

  ایوب نسیم کا ٹیپ سے  کوئی تعلق نہیں،ترجمان 

کراچی (پ ر)ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان (TAAP)ہی گورنمنٹ آف پاکستان سے باقاعدہ رجسٹرڈ اورپاکستانی ٹریول ٹریڈ انڈسٹری کی اکثریت کی واحد نمائندہ ایسوسی ایشن ہے جس کے نام کا غلط استعمال کرتے ہوئے ایوب نسیم جو خود کو پاکستان ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن (PTAA)نامی ایسوسی ایشن کا عہدیدار ظاہر کرکے لوگوں کو گمراہ کررہاہے جبکہ ایسی کسی ایسوسی ایشن کا سرے سے کوئی وجود ہی نہیں ہے۔لہٰذاTAAP ایوب نسیم کی جانب سے اتحاد ائیر ویز کے بائیکاٹ سے متعلق جاری کردہ میڈیا رپورٹ سے قطعی لاتعلقی کا اظہار کرتی ہے اور واضح کرتی ہے کہ ایوب نسیم ایسوسی ایشن کے کسی بھی عہدہ یامنصب پر کبھی فائز نہیں رہے۔ TAAP روزِاول سے پاکستان میں غیرملکی ائیرلائنز کے فلائٹ آپریشن کی ناصرف حمایت کرتی ہے بلکہ ملک کی معیشت کے فروغ کے لئے ان کی موجودگی کو سراہتی ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...