چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کا نیب انکوائریز کی تاخیر پر برہمی کا اظہار 

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کا نیب انکوائریز کی تاخیر پر برہمی کا اظہار 

کراچی (آ ئی این پی)سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے نیب انکوائریز کی تاخیر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیشتر تفتیشی افسر جعلی اکا ؤنٹس کیس کی جے آئی ٹی میں لگ گئے ہیں،ہر افسر کہتا ہے کہ وہ وہاں مصروف ہے۔جمعرات کے روز سندھ ہائی کورٹ میں سوسائٹی کے نام پر شہریوں سے فراڈ کے معاملے کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے کیس کی سما عت میں ریمارکس دیئے کہ ملک کے ساتھ کھلواڑ کیا گیا، کراچی میں سب بیچ دو کی پالیسی چل رہی ہے،عدالت کے حکم پر ڈی جی آپریشنز نیب ظاہر شاہ اور ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نیب عدالت میں پیش ہوئے،چیف جسٹس نے عدالت میں موجود نیب حکام سے استفسار کیا کہ جعلی اکا ؤنٹس کیس کی جے آئی ٹی آخر کب ختم ہوگی؟ بیشتر تفتیشی افسروں کو وہاں لگا دیا گیا ہے،ہر بار ان افسروں کا ایک ہی جواب ہوتاہے کہ وہ جے آئی ٹی میں مصروف ہیں،ڈی جی آپریشنز نیب نے بتایا کہ کچھ تفتیشی افسروں کو زیادہ کیسز دیے گئے ہیں،کوشش کررہے ہیں کہ نیب انکوائریز مزید التوا کا شکار نہ ہوں،درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ نیب نے بلاجواز لوگوں کے اکا ؤنٹس منجمد کردئیے ہیں۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ لوگوں نے بھی تو اس ملک کے ساتھ کھلواڑ کیا ہے، سب بیچ دو کی پالیسی چل رہی ہے، کراچی میں قبرستان،فٹ پاتھ سب کچھ بیچ دیا گیا ہے،عدالت نے ملزم عبدالسلام اور دیگر کے خلاف پچیس ستمبر تک انکوائری مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس سندھ ہا ئیکو رٹ

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...