سٹاک ایکچینج میں منید، سرمایہ کاروں کو 28.53ارب کا نقصان، ڈالر پھر مہنگا، سونے کے نرخ مستحکم رہے 

سٹاک ایکچینج میں منید، سرمایہ کاروں کو 28.53ارب کا نقصان، ڈالر پھر مہنگا، سونے ...

کراچی (اکنامک رپورٹر)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ایک روزتیزی کے بعدکاروباری ہفتے کے چوتھے روزجمعرات کواتارچڑھاؤ کے بعد مندی رہی تاہم کے ایس ای100انڈیکس 30200پوائنٹس کی نفسیاتی حدپر برقراررہا،مندی کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کے28ارب53کروڑ روپے سے زائدڈوب گئے،کاروباری حجم گزشتہ روزکی نسبت13.69فیصدزائدجبکہ59.06فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہاؤس سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے سیمنٹ،ٹیلی کام،کیمیکل،فوڈزاورتوانائی سمیت دیگرمنافع بخش سیکٹر کی نچلی سطح پر آئی ہوئی قیمتوں پر خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا،ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس 30745پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی ریکارڈ کیاگیاتاہم پاک بھارت کشیدگی، فروخت کے دباؤ،پرافٹ ٹیکنگ اورملکی معاشی ناگفتہ بہ صورتحال کے باعث مقامی سرمایہ گروپوں نے اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی، جس کے نتیجے میں تیزی کے اثرات زائل ہوگئے او ر دوران ٹریڈنگ کے ایس ای100انڈیکس30144کی سطح پربھی دیکھاگیاتاہم بعد غیرملکی سرمایہ کاروں ی جانب سے مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی گئی جس کے نتیجے میں 70پوائنٹس ریکور ہوگئے تاہم اتارچڑھاؤکاسلسلہ سارادن جاری رہا۔مارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس29.96پوائنٹس کمی سے30214.77 پوائنٹس پر بندہوا۔جمعرات کومجموعی طورپر342کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں 122کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،202کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ18کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں 28ارب53کروڑ31لاکھ48ہزار422روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر61کھرب38ارب60کروڑ26لاکھ96ہزار725روپے ہوگئی۔جمعرات کومجموعی طور پر14کروڑ65 لاکھ37ہزار210شیئرزکاکاروبارہوا،جوبد ھ کی نسبت1کروڑ76لاکھ50ہزار680شیئرززائدتھے۔قیمتوں کے اتارچڑھاؤ کے حساب سے کولگیٹ پامولیو کے حصص سرفہرست رہے،جس کے حصص کی قیمت87.30روپے اضافے سے1833.46روپے اورملت ٹریکٹرکے حصص کی قیمت28.49روپے اضافے سے 693.61روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی نیسلے پاک کے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت304.75روپے کمی سے5790.25روپے اوروائتھ پا ک لمیٹڈکے حصص کی قیمت17.71روپے کمی سے585.79روپے ہوگئی۔جمعرات کومیپل لیف کی سرگرمیاں 1کروڑ71لاکھ69ہزار500شیئرز کیساتھ سر فہر ست رہیں،جس کے شیئرزکی قیمت57پیسے کمی سے17.73روپے اورورلڈکال ٹیلی کام کی سرگرمیاں 1کروڑ29لاکھ38ہزارشیئرزکیساتھ دوسرے نمبر پر رہیں، جس کے شیئرزکی قیمت1پیسے اضافے سے.88روپے ہوگئی۔جمعرات کوکے ایس ای30انڈیکس100.79پوائنٹس کمی سے14157.92پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس187.07پوائنٹس کمی سے47527.27پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس38.96پوائنٹس کمی سے22306.35پوائنٹس پربندہوا۔ 

سٹاک ایکسچینج

کراچی (اکنامک رپورٹر)انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں 12پیسے کا اضافہ جبکہ اوپن مارکیٹ میں 10پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جمعرات کوانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں 12 پیسے کااضافہ ریکارڈکیا گیا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید156.45 سے بڑھ کر156.57روپے اورقیمت فروخت156.55 سے بڑھ کر156.67 روپے ہوگئی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں مزید10پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید156.10 سے گھٹ کر156.00روپے اورقیمت فروخت156.60 سے گھٹ کر156.00روپے ہوگئی۔یوروکی قیمت میں استحکام جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خریدمیں 1.55 اورقیمت فروخت میں 1.30روپے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا،جس کے نتیجے میں باالترتیب یوروکی قیمت خرید171.30 اورقیمت فروخت 173.30روپے پرمستحکم رہی جبکہ برطانوی پاؤنڈکی قیمت خرید189.75 سے بڑھ کر191.30روپے اورقیمت فروخت192.00 سے بڑھ کر193.30 روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت میں 10پیسے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت میں بھی10پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید41.40روپے سے گھٹ کر41.30روپے اورقیمت فروخت41.70روپے سے گھٹ کر41.60روپے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید42.40روپے سے گھٹ کر42.30روپے اورقیمت فروخت42.70روپے سے گھٹ کر42.60روپے ہوگئی۔جمعرات کوچینی یوآن کی قیمت میں 50پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید22.50 سے گھٹ کر22.00روپے اور قیمت فروخت24.00سے گھٹ کر23.50 روپے ہوگئی۔

ڈالر مہنگا

کراچی (اکنامک رپورٹر)بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 8ڈالرکااضافہ تاہم مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں استحکام رہا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 8ڈالرکااضافہ ریکارڈ کیا گیا،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1535ڈالرسے بڑھ کر1543ڈالرہوگئی۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت اور10گرام قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت89000روپے اوردس گرام سونے کی قیمت76303روپے پرمستحکم رہی۔جمعرات کو چاندی کی فی تولہ قیمت اوردس گرام قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چاندی کی فی تولہ قیمت1100.00روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت943.00روپے پرمستحکم رہی۔

سوناقیمت برقرار

مزید : صفحہ آخر


loading...