کشمیر ی نوجوان کی شہادت پتھر نہیں، پیلٹ گن کے چھرے لگنے سے ہوئی: غیر ملکی میڈیا 

کشمیر ی نوجوان کی شہادت پتھر نہیں، پیلٹ گن کے چھرے لگنے سے ہوئی: غیر ملکی ...

سری نگر(آئی این پی) مقبوضہ کشمیر میں غیر ملکی میڈیا نے قابض بھارتی فورسز کے جھوٹ کا پردہ چاک کردیا، کشمیری طالب علم کی شہادت پر پردہ ڈالنے کی کوشش ناکام بنادی۔قطری میڈیا الجزیرہ، برطانوی اخبار انڈی پنڈنٹ اور امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز کشمیر میں زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہونے والا طالب علم اسرار احمد خان بھارتی فورسز کی پیلٹ گن کا نشانہ بنا۔بھارتی فورسز نے جھوٹا دعوی کیا کہ نوجوان اسرار احمد کے سر پر پتھر لگا تھا جو اس کی موت کی وجہ بنا۔ تاہم غیر ملکی میڈیا نے بتایا کہ ایکسرے میں کشمیری نوجوان کے سر اور چہرے پر متعدد چھرے لگنے کے واضح نشانات ہیں۔غیر ملکی میڈیا نے شہید کشمیری نوجوان اسرار احمد کے اہلخانہ سے بھی بات چیت کی۔ اسرار کے والد فردوس احمد نے بتایا کہ ان کا بیٹا محلے کے پارک میں دوستوں کیساتھ کرکٹ کھیل رہا تھا، اس دوران بھارتی فوج نے بچوں پر پیلٹ گن سے فائرنگ کی، بھارتی فوج نے بنا کسی وجہ کے اسرار احمد کو نشانہ بنایا۔ بھارتی فوج نے اسرار کے گھر تک جانیوالی سڑک رکاوٹیں لگا کربند کردی جبکہ کرفیو اور دیگر پابندیاں بھی مزید سخت کردیں۔اسرار کے کزن عرفان نے الجزیزہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے جوان کو شہید کرنے کے بعد ہمارے سوگ منانے پر بھی پابندی ہے، یہ کیسی جمہوریت ہے۔

کشمیری نوجوان

مزید : صفحہ آخر


loading...