پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلانے کیلئے سمری گورنر کو ارسال

  پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلانے کیلئے سمری گورنر کو ارسال

لاہور(نمائندہ خصوصی) پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلانے کے حوالے سے محکمہ قانون نے سمری گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کو ارسال کردی۔ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب کی منظوری کے بعد پنجاب اسمبلی کا اجلاس 16 ستمبر کو طلب کیا جائے گا۔اجلاس میں حکومت کی جانب سے متعدد مسودات قانون پیش کئے جائیں گے، اجلاس دو ہفتوں سے زائد تک جاری رہنے کا امکان ہے، اجلاس کی صدارت سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کریں گے۔

پنجاب اسمبلی اجلاس

مزید : صفحہ آخر


loading...