سکول ٹیچرز کے لاہور سے دیگر شہروں میں تبادلے کے احکامات معطل 

 سکول ٹیچرز کے لاہور سے دیگر شہروں میں تبادلے کے احکامات معطل 

 لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے متعدد سکول ٹیچرز کے لاہور سے دیگر شہروں میں تبادلے سے متعلق ڈی ای او کے احکامات معطل کر تے ہوئے 17 ستمبر تک جواب طلب کر لیا،جسٹس شمس محمود مرزا نے زمان عزیز سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی،درخواست گزار کی جانب سے ایڈووکیٹ زوہیب عمران شیخ نے دلائل دیئے کہ عرصہ دراز سے لاہور کے کیئراڈاپٹڈ سکولوں میں ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں، ڈی ای او لاہور نے اساتذہ کا تبادلہ پنجاب کے دیگر شہروں میں کر دیا ہے،درخواست گزار کے وکیل اعتراض اٹھایا اساتذہ کا دیگر شہروں میں تبادلہ کرنا غیر آئینی اقدام ہے،عدالت سے استدعا کی کہ تبادلے احکامات معطل کر کے لاہور تعیناتی کے احکامات جاری کئے جائیں۔

تبادلے،معطل

مزید : صفحہ آخر


loading...