منشا بم کی ایل ڈی اے دفاتر میں داخلہ پر پابندی کیخلاف دائر درخواست مسترد

 منشا بم کی ایل ڈی اے دفاتر میں داخلہ پر پابندی کیخلاف دائر درخواست مسترد

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائی کورٹ کے مسٹر جسٹس عابدعزیز شیخ نے پلاٹوں پرمبینہ قبضوں کے معاملہ پرمنشابم اور اس کے بیٹوں کی ایل ڈی اے کے دفاتر میں جانے کی اجازت کے لئے دائر درخواست مسترد کرتے ہوئے ایل ڈی اے سے 30 ستمبر تک جواب طلب کرلیاہے۔فاضل جج نے دوران سماعت باربارایل ڈی اے جانے کی اجازت دینے کی استدعاپربرہمی کااظہارکرتے ہوئے ریمارکس دئیے آپ کو ایل ڈی اے جانے کازیادہ شوق ہے، ادھر جانے کی کوئی ضرورت نہیں،عدالت نے منشاء بم کے بیٹے طارق منشا ء کی درخواست پر سماعت شروع کی تودرخواست گزارکی جانب سے بیرسٹرامر سعید شیخ نے پیش ہوکر موقف اختیارکیاکہ ضلعی عدالتوں سے ضمانتیں منظورہوچکی ہیں،ایل ڈی اے میں اراضی پلاٹوں کی نشاندہی کروانے کے لئے درخواستیں دیں،ایل ڈی اے نے ہمارا اراضی کمپیوٹر ریکارڈ بلاک کررکھا ہے،ایل ڈی اے دفاترمیں داخلہ بھی بندکر دیاہے۔ایل ڈی اے دفاترمیں جگہ جگہ ہماری تصاویربھی لگائی گئی ہیں۔

منشا،داخلہ 

مزید : صفحہ آخر


loading...