پاکستان،ایف اے ٹی ایف مذاکرات  8 ستمبر سے بینکاک میں ہونگے

  پاکستان،ایف اے ٹی ایف مذاکرات  8 ستمبر سے بینکاک میں ہونگے

 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)پاکستان اور ایف اے ٹی ایف کے مذاکرات 8 تا 10 ستمبر بینکاک میں ہونگے،پاکستانی وفد کل سات ستمبر کو مذا کرات کیلئے روانہ ہوگا،وزارت خزانہ، اسٹیٹ بینک، اقتصادی امور ڈویڑن، نیکٹا اور ایس ای سی پی حکام شامل ہونگے۔ ذرائع کے مطابق ایف اے ٹی ایف پاکستانی رپورٹ کا حتمی جائزہ لے گا،کالعدم تنظیموں کی سرگرمیاں روکنے اور اثاثے ضبط کرنے پر بریفنگ دی جائیگی۔ ذرائع نے بتایا ایف اے ٹی ایف نے پاکستان سے تقریبا 100 اضافی سوالات پوچھ لئے،منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کئے اقدامات کا جائزہ لیا جائیگا،ایف اے ٹی ایف اس جائزے کی بنیاد پر پاکستان کے بارے میں اکتوبر میں فیصلہ کرے گا،پاکستانی وفدکرنسی کی غیر قانونی ترسیل پر قابو پانے متعلق اقدامات سے آگاہ کریگا،ایف اے ٹی ایف پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے، برقرار رکھنے یا بلیک لسٹنگ سے متعلق فیصلہ کرے گا۔

ایف اے ٹی ایف 

مزید : صفحہ آخر


loading...