گلشن راوی، سکول ٹیچر کے مبینہ تشدد سے 15سالہ طالب علم جاں بحق، ملزم گرفتار

گلشن راوی، سکول ٹیچر کے مبینہ تشدد سے 15سالہ طالب علم جاں بحق، ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)گلشن راوی کے علاقہ میں معروف سکول میں ٹیچر کے مبینہ تشدد سے حافظ قرآن 15سالہ طالب علم جان کی بازی ہارگیا،پولیس نے ٹیچر کوگرفتار کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گلشن راوی کے علاقہ میں معروف سکول میں کامران نامی ٹیچر نے نویں جماعت کے طالب علم حافظ حنین بلال کو تشدد کا نشانہ بنایا جس سے وہ بے ہوش ہوگیا،اہل خانہ کے مطابق ظالم ٹیچر نے بچے کی بے ہوشی کی ڈرامہ بازی قرار دیا اور اسے تاخیر سے ہسپتال منتقل کیا گیا،جہاں ڈاکٹرز نے اس کی موت کی تصدیق کردی،پولیس کے مطابق متوفی طالب علم کی نعش کو مردہ خانے منتقل کرتے ہوئے ٹیچر کامران کو گرفتار کرلیا گیا ہے،مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

 طالب علم جاں بحق

مزید : صفحہ آخر


loading...