نصیر آباد، سابق ایم پی اے سکندر پروین گل کی رسیوں میں جکڑی لاش گھر سے بر آمد 

  نصیر آباد، سابق ایم پی اے سکندر پروین گل کی رسیوں میں جکڑی لاش گھر سے بر ...

لاہور(کرائم رپورٹر) نصیر آباد کے علاقہ میں گھر سے سابق ایم پی اے سکندر پروین گل کی لاش ملی ہے،پولیس کے مطابق شبہ ہے کہ خاتون کو قتل کیا گیا ہے۔مقتولہ رکن پنجاب اسمبلی اور لاہور سٹی ڈسڑکٹ لاہور کی ڈپٹی سپیکر رہ چکی ہیں۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق کی سابق ایم پی اے سکندر پروین گل اپنے بھائی کے ہمراہ نصیر آباد کے علاقہ بھابڑہ سٹاپ کے پاس رہائش پذیر تھیں،گزشتہ روز ان کی کرسی پر رسیوں سے بندھی  لاش ملی،اہلخانہ کے مطابق سکندر پروین گل کے پورشن سے متعدد بار چوریاں ہوچکیں تھیں، وہ گھر کے اوپر والے پورش میں اکیلی رہتی تھیں اور غیر شادی شدہ تھیں جبکہ انکا بھائی اپنی فیملی کے ساتھ نیچے والے پورش میں رہتا تھا۔گزشتہ روز ان کے بھانجے نے بیرون ملک سے انہیں فون کیا جو اٹینڈ نہ ہوا،تو انہوں نے سکندر پروین گل کے بھائی کو فون کیا جب انہوں نے کھڑکی سے دیکھا تو اندر کرسی پر رسیوں سے بندھی ہوئی نعش پڑی تھی،اطلاع ملنے پولیس اور فرانزک ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے شواہد اکھٹے کرتے ہوئے  لاش مردہ خانے جمع کروادی۔پولیس کے مطابق شبہ ہے کہ ان کو منہ پر تکیہ رکھ کر سانس بند کرکے قتل کیا گیا ہے،تاہم دیگر پہلووں پر بھی تفتیش جاری ہے۔جلد ہی اصل حقائق سامنے آجائیں گے۔سکندر پروین گل کی ہلاکت کی اطلاع ملتے ہی مسلم لیگ ق کے رہنماوں ساتھ محلے داورں اور قریبی عزیزوں کی بڑی تعداد گھر کے باہر پہنچ گئی۔

سکندر پروین گل

مزید : صفحہ آخر


loading...