محکمہ ایکسائز کا انسپکٹر رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار،مقدمہ درج

    محکمہ ایکسائز کا انسپکٹر رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار،مقدمہ درج

 لاہور(سپیشل رپورٹر)اینٹی کرپشن لاہور ریجن کے اسٹنٹ ڈائریکٹر احمد شیخ نے محکمہ ایکسائز کے انسپکٹر احمد جہانزیب کو رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا، ایکسائز انسپکٹر احمد جہانزیب کو "سیل ڈیڈ" پر پی ٹی ون میں عملدرامد کیلئے رشوت لیتے گرفتار کیا گیاہے،اینٹی کرپشن نے ایکسائز انسپکٹر کی جیب سے بطور رشوت وصول کئے گئے 10ہزار روپے برآمد کئے ہیں،اینٹی کرپشن کے مطابق ایکسائز انسپکٹر کے قبضہ سے 65ہزار روپے مزید بھی برآمد ہوئے،ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ڈاکٹر شاہ زیب حسنین نے کہا کہ ڈی جی اینٹی کرپشن گوہر نفیس کی ہدایت پر کرپٹ سرکاری ملازمین کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،ایکسائز انسپکٹر کے خلاف اینٹی کرپشن نے مقدمہ درج کرلیاگیاہے،سرکاری ملازمین و افسران سے رشوت کی شکایات پر شہری آگاہ کریں،ان کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کریں گے۔

 انسپکٹر گرفتار

مزید : صفحہ آخر


loading...