بزرگ خاتون سے بدتمیزی کرنے والا اے ایس آئی گرفتار

 بزرگ خاتون سے بدتمیزی کرنے والا اے ایس آئی گرفتار

لاہور(کر ائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان کی ہدایات پر سنٹرل پولیس آفس کے گیٹ پر معمر خاتون کے ساتھ بدکلامی کے مرتکب اے ایس آئی آصف علی کو گرفتار کر کے اسکے خلاف مقدمہ درج کردیا گیا ہے۔ اے ایس آئی آصف علی کو تھانہ پرانی انار کلی کی حوالات میں منتقل کرتے ہوئے اس کے خلاف محکمانہ وقانونی کارروائی کا عمل شروع کر دیا گیا۔ آئی جی پنجاب نے سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات افسران و اہلکاروں کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بزرگ شہریوں کا احترام ہم سب پر فرض ہے اور اپنے مسائل کے حل کے لئے سی پی او آنے والے شہریوں کی عزت نفس کا خیال رکھنا تمام افسران و اہلکاروں کی بنیادی ذمہ داریوں کا حصہ ہے۔ 

اہلکار،گرفتار

مزید : صفحہ آخر


loading...