2020ء نئے انتخابات نہیں، ترقی، خوشحالی کا دوسرا سال ہے، اسلم اقبال

2020ء نئے انتخابات نہیں، ترقی، خوشحالی کا دوسرا سال ہے، اسلم اقبال

 لاہور(فلم رپورٹر)صوبائی وزیر اطلاعات وثقافت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ مارشل لاء  اور انتخابات کی باتیں کرنے والے احمقوں کی جنت میں بستے ہیں۔سال2020نئے انتخابات نہیں بلکہ ملکی ترقی وخوشحالی کا دوسرا سال ہو گا۔وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک کی ترقی اور خوشحالی کے سفر کو کامیابی سے طے کریں گے۔نواز لیگ کے پاس الزامات کی سیاست کے علاوہ کچھ نہیں،بچی کھچی لیگی قیادت میڈیا میں بیانات دینے پر ہی اکتفا کررہی ہے۔صوبائی وزیر نے یہ بات آج یہاں اپنے ایک بیان میں کہی۔صوبائی وزیر نے کہا کہ سابق حکمرانوں اپنے ادوار حکومت میں لوٹ مار اور کرپشن کے سوا کچھ نہیں کیا۔اس لئے کرپشن پر سزا بھگتنے والوں کو دوسرے بھی اپنے جیسے نظر آتے ہیں۔عوام جانتے ہیں کہ چوروں اور لٹیروں کو آئینہ دیکھنا پڑ گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کابیانیہ درست تھا”دونوں“لٹیرے ثابت ہوئے ڈیل اور ڈھیل کی بجائے میاں صاحب قوم کا لوٹا ہوا پیسہ واپس کریں۔مفادات کی سیاست کرنے والے کھل کر بے نقاب ہو چکے ہیں اور عوام ان کی اصلیت جان گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نواز لیگ اور پیپلز پارٹی کا گٹھ جوڑ بھی کسی کام نہ آیا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں ملکی معیشت کو بھنور سے نکال دیا ہے۔انشاء اللہ آنے والے دن اچھی خبروں کے حامل ہوں گے۔صوبائی وزیر اطلاعات وثقافت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے ماہ ستمبر کو پاکستان کی تاریخ میں خصوصی اہمیت حاصل ہے۔ستمبر1965کی جنگ میں پاک افواج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔پاکستان کی بہادر مسلح افواج نے فروری میں بھی بھارتی جارحیت پر دندان شکن جواب دیا۔بھارت یاد ررکھے اگر اس نے دوبارہ کبھی جارحیت کی تو پہلے سے بڑھ کر جواب ملے گا۔

اسلم اقبال

مزید : صفحہ آخر


loading...