صوبائی دارالحکومت میں بھی  یوم دفاع  آج جوش و جذبہ کیساتھ منایا جائے گا

صوبائی دارالحکومت میں بھی  یوم دفاع  آج جوش و جذبہ کیساتھ منایا جائے گا

 لاہور(سٹی رپورٹر) ملک بھر کی طرح صوبائی دارالحکومت لاہور میں بھی میں یوم دفاع پاکستان آج (جمعہ کو) روایتی جوش و جذبہ کیساتھ منایا جائے گا۔اس سال یوم دفاع کو کشمیر یوں پر ظلم و ستم کے خلاف اور ان سے اظہار یکجہتی کے طور پر کشمیر بنے گا پاکستان کے لوگو کیساتھ منایا جائے گا۔دوسری جانب تمام سرکاری دفاتر سہ پہر 3 بجے بند ہو جائیں گے جبکہ یوم دفاع کی مرکزی تقریب جنرل ہیڈ کوارٹر میں ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق ارض پاک کے دفاع کیلئے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو یاد کرنے کا دن 6 ستمبر ہے۔ملک بھر کی طرح لاہور میں بھی یوم دفاع ِپاکستان روایتی جوش و خروش اور پروقار انداز سے منایا جائے گا۔مزار اقبال پر پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کریں گے۔ میجر شبیر شریف شہید (نشان حیدر) کے مزار پر خصوصی تقریب ہو گی۔ ٹاؤن ہال، پنجاب اسمبلی، واپڈا ہاؤس سمیت شہر بھر کی سرکاری اور نجی عمارات پر ہلال استقلال لہرایا جائے گا۔ سکولوں، کالجوں سمیت  دیگر تعلیمی اداروں میں ملی نغموں کے ذریعے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیاجائے گا۔ لڑاکا طیاروں میں جے ایف تھنڈر، ایف 16معراج شامل ہیں۔لڑاکا طیارے لاہور ایئر پورٹ پر آج یوم دفاع کے موقع پراپنی فضائی مہارت دکھائیں گے۔ 

یوم دفاع

مزید : صفحہ آخر


loading...