حکومت سے ڈیل کی باتیں ما سوائے  افواہ کے کچھ نہیں،کیپٹن (ر) صفدر 

حکومت سے ڈیل کی باتیں ما سوائے  افواہ کے کچھ نہیں،کیپٹن (ر) صفدر 

 لاہور(این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے کہا ہے کہ ملکی سیاسی صورتحال اچھی نہیں، ڈیل کی باتیں ما سوائے افواہ کے کچھ نہیں،حکومت کو پتہ چل گیا ہے کہ نواز شریف کو جیل میں رکھنے کا کیا نقصان ہوا ہے،ملک میں نئے انتخابات سے منتخب حکومت آئے گی تو معاملہ حل ہو گا۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے کوٹ لکھپت جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ کیپٹن (ر) صفدر نے کہاکہ میاں نواز شریف اپوزیشن لیڈر بھی ہوتے تو بھارت کو کشمیر پر قبضے کی جرات نہ ہوتی۔انہوں نے کہاکہ ملک کا مستقبل جیل میں بیٹھے شخص سے جڑا ہے۔

کیپٹن (ر) صفدر 

مزید : صفحہ آخر


loading...