سیٹ بیلٹ باندھنا ضروری، 3با ر چالان کے بعد لائسنس معطل

  سیٹ بیلٹ باندھنا ضروری، 3با ر چالان کے بعد لائسنس معطل

اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی دارالحکومت میں بین الاقوامی سطح کے نئے ٹریفک قوانین متعارف کرانے کا فیصلہ،سوشل میڈیا مہم شروع کرنے کی ہدایت،وزیر داخلہ اعجاز شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ فرنٹ دونوں سیٹ بیلٹ باندھنا ضروری ہو گا، سگریٹ نوشی پر چالان ہو گا،3 بار چالان کے بعد لائسنس معطل کر دیا جائے گا۔جمعرات کووزیر داخلہ اعجاز شاہ کی زیر صدارت وزارت داخلہ میں اجلاس ہوا۔جس میں وفاقی دارالحکومت میں بین الاقوامی سطح کے نئے ٹریفک قوانین متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ فرنٹ دونوں سیٹ بیلٹ باندھنا ضروری ہو گا، لائسنس کے بغیر گاڑی چلانے پر بھی پابندی عائد ہو گی،دوران ڈرائیونگ سگریٹ نوشی کرنے پر بھی چالان ہو گا اور 3 بار چالان کے بعد لائسنس معطل کر دیا جائے گا۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ بلاوجہ ٹریفک جام پر ایس پی اور ڈیوٹی آفیسر کیخلاف کارروائی ہو گی کیونکہ اکثر اوقات ٹریفک افسران ٹریفک جام کے وقت غائب ہوتے ہیں اس لئے ایڈیشنل سیکرٹری ون اور ایڈیشنل سیکرٹری ٹو چیف کمشنر اور آئی جی سے میٹنگ کریں۔ اجلاس میں ایک ہفتے کے اندر پالیسی پر عملدرآمد شروع کرنے کا حکم دیا گیا جس کی ڈیڈ لائن 30 ستمبرہے جبکہ اجلاس میں سوشل میڈیا مہم بھی شروع کرنے کی ہدایت کی گئی۔

وزیر داخلہ

مزید : صفحہ آخر


loading...