چودھری پرویزالٰہی سے عوامی تحریک  کے وفد کی ملاقات، ملکی سیاسی  صورتحال پر تبادلہ خیال

  چودھری پرویزالٰہی سے عوامی تحریک  کے وفد کی ملاقات، ملکی سیاسی  صورتحال ...

لاہور(خصوصی رپورٹ) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے وفد کے ہمراہ ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری سینیٹر کامل علی آغا بھی موجود تھے جبکہ عوامی تحریک کے وفد میں مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی اور سینئر نائب صدر پنجاب راجہ زاہد شامل تھے۔ خرم نواز گنڈاپور نے پاکستان عوامی تحریک کے چیئرمین علامہ ڈاکٹر طاہر القادری کا اہم پیغام چودھری پرویزالٰہی تک پہنچایا۔ انہوں نے سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کی خیریت بھی دریافت کی۔ بعد ازاں دونوں رہنماؤں نے موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے حکمت عملی مرتب کی گئی۔

ملاقات

مزید : صفحہ آخر


loading...