مقبوضہ کشمیر میں عوام کا اجتماعی قتل عام، بھارتی فورسز کے جعلی مقابلے جاری: نفیس زکریا

  مقبوضہ کشمیر میں عوام کا اجتماعی قتل عام، بھارتی فورسز کے جعلی مقابلے ...

اسلام آباد (آ ئی این پی)برطانیہ میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر محمد نفیس زکریا نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں عوام کا اجتماعی قتل عام،جعلی مقابلے،جبری گمشدگیاں اور نہتے کشمیریوں کیخلاف پیلٹ گنز اور کلسٹر جیسے ممنوعہ ہتھیاروں کے استعمال جیسے بھارتی مظالم نے کشمیری عوام کے مصائب میں بے پناہ اضافہ کیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزلندن میں دارلعوام میں برطانوی پارلیمنٹیرنز کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی صورتحال کے حوا لے سے بریفنگ کے دوران کیا۔بریفنگ کا اہتمام کشمیر سے متعلق آل پارٹی پارلیمانی گروپ نے کیا تھا۔نفیس زکریانے کہا کہ یہ مظالم تمام انسانی حقوق اور معاہدوں کے تحت انسانیت کیخلاف جرائم کے زمرے میں آتے ہیں۔ ہائی کمشنر نے مقبوضہ کشمیر میں فوری اور غیر مشروط کشمیریوں کی خونریزی روکنے،مظلوموں کو انصاف کی فراہمی اور ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر بین الاقوامی تسلیم شدہ تنازعہ اور سلامتی کونسل کے قراردادوں کے مطابق حل کا متقاضی ہے۔برطانوی ارکان پارلیمنٹ نے مقبوضہ کشمیر میں کشمیری عوام کے مصائب دور کرنے کی غرض سے کوششوں پر اتفاق کیا۔

نفیس زکریا

مزید : صفحہ آخر


loading...