سعودیہ،امارات کا مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی حمایت کا اعلان خوش آئند،ہمایوں اختر

سعودیہ،امارات کا مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی حمایت کا اعلان خوش آئند،ہمایوں ...

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنماوسابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت اپنے منشور کے ایک ایک نقطے پر پیشرفت کیلئے کوشاں ہے،حکومت کو غیر معمولی حالات کا سامنا ہے لیکن وزیر اعظم اور ان کی ٹیم کے حوصلے بلند ہیں،جو بھی حالات ہوں کرپشن کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے مینڈیٹ سے انحراف نہیں کیا جائے گا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ برادر اسلامی ممالک سعوی عرب اورمتحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ کا دورہ پاکستان اور کشمیر کے معاملے پر پاکستان کی حمایت کا اعلان حوصلہ افزاء ہے، چین کے وزیر خارجہ بھی پاکستان آئیں گے جوکشمیر سمیت دیگر ایشوز پر بات کریں گے۔ ہمایوں اخترخان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا عوام کی نبض پر ہاتھ ہے اور ان کی مشکلات حل کرنے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی، سابقہ حکمرانوں نے جان بوجھ کر ملکی معیشت کا ستیاناس سے آگے بڑھ کر سوا ستیا ناس کیا تاکہ آنے والی حکومت کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے۔ حکومت کو اس وقت غیر معمولی حالات کا سامنا ہے لیکن وزیر اعظم عمران خان اور انکی ٹیم ہرگز مایوس نہیں او ران کے حوصلے بلند ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کی وجہ سے حکومتی سطح پر کرپشن کاایک بھی سکینڈل سامنے نہیں آیا اوریہ ہماری سب سے بڑی کامیابی ہے۔ پی ٹی آئی کی حکومت میں حکمرانوں کی جیبیں نہیں بھری جائیں گی بلکہ عوام کے ٹیکسز کا پیسہ ان کی فلاح و بہبود پر خرچ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اپنے کشمیریوں بھائیوں کے ساتھ ہے اور آج یوم دفاع پاکستان کو بھی اظہار یکجہتی کشمیر کے سلوگن کے ساتھ منایا جائے گا۔

ہمایوں اخت

مزید : صفحہ آخر


loading...