جے آئی ڈی سی آرڈیننس کی منظوری کابینہ نے دی،مجھ سمیت 4لوگوں نے مخالفت کی تھی، ندیم افضل چن

  جے آئی ڈی سی آرڈیننس کی منظوری کابینہ نے دی،مجھ سمیت 4لوگوں نے مخالفت کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)ترجمان وزیراعظم عمران خان ندیم افضل چن نے کہاہے جے آئی ڈی سی آرڈیننس کی منظوری کابینہ اجلاس میں دی گئی اور چار لوگوں نے اس کی مخالفت کی تھی۔ایک انٹرویو میں ندیم افضل چن کہا مجھ سمیت فیصل واوڈا، شیریں مزاری اور مراد سعید نے اس کی مخالفت کی تھی، وہ اس فیصلے سے خوش ہیں کہ وزیراعظم نے آرڈیننس سے متعلق نوٹس لیا، پیسہ پھنسا ہوا تھا اور اس کا فورنزک آڈٹ ہونا تھا، اب یا تو مسئلہ پارلیمنٹ میں لے جائیں یا عدلیہ فیصلہ کرے گی۔ وزیراعظم نے کابینہ میٹنگ میں کہا جن کے فیصلوں سے ملک کو نقصان ہوا ان کا احتساب ہونا چاہیے۔وزیراعظم کے ترجمان نے کہا اس پر بحث جاری اور انکوائری کمیشن بھی بنا ہے۔ اٹارنی جنرل اور وزیرقانون کے ذمے لگایا گیا ہے کہ اس کیلئے کوئی راستہ نکالیں۔انہوں نے کہا ریکوڈیک، کارکے اور اسٹیل مل جیسے فیصلوں کیخلاف جانے کیلئے قانون سے رہنمائی لینی ہوگی۔
ندیم افضل چن

مزید :

صفحہ آخر -