عمرہ اپروول اور ویزہ شروع نہ ہو سکا، ایڈوانس ٹکٹ خریدنے والے ایجنٹوں کو کروڑوں کا نقصان 

    عمرہ اپروول اور ویزہ شروع نہ ہو سکا، ایڈوانس ٹکٹ خریدنے والے ایجنٹوں کو ...

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)سعودی وزارت الحج کا 15ذو الحج سے عمرہ اپروول اور عمرہ ویزہ شروع نہ کرنا پاکستانی عمرہ ایجنٹ اور ٹریول ایجنٹ کی کمر توڑ گیا،یکم محرم سے عمرہ زائرین کو حجاج مقدس پہنچانے کے عزم کیساتھ ائیر لائنز کی ایڈوانس ٹکٹ خریدنے والوں کو کروڑوں کے نقصان کا سامنا،ائیر لائنز نے 400سعودی ریال ریفنڈ کروانے کی صورت میں کٹوتی کا اعلان کر دیا،سعودی ائیر لائنز نے 15ذو الحج سے 66ہزار عمرہ کرایہ متعارف کرایا تھا،عمرہ ایجنٹ نے سستے ٹکٹ ملنے کی خوشی میں ملک بھر سے سینکڑوں ٹریول ایجنٹس نے سعودی ائیر لائنز کے ہزاروں ٹکٹ پوری ادائیگی کر کے بنوا لیے،بڑے بڑے گروپوں نے ائیر لائنز سے ایڈوانس بلاک بھی 25فیصد ادائیگی کے ساتھ حاصل کر لیے،سعودی حکومت کی جانب سے نئی عمرہ پالیسی کے فوری نفاذ کی وجہ سے نئی عمرہ پالیسی کے فوری نفاذ کی وجہ سے عمرہ اپروول اور عمرہ ویزہ تاخیر کا شکار ہونے کی وجہ سے یکم محرم سے ٹکٹ خریدنے والوں نے ٹکٹ ریفنڈ کروانے کیلئے ائیر لائنز سے رابطہ کیا تو انہیں بتایا گیا کہ400ریال فی ٹکٹ کٹوتی ہو گی،جو18ہزار سے20ہزار روپے سے زائد بن رہا ہے، ائیر لائنز کی اس پالیسی کی وجہ سے عمرہ سیزن کے آغاز سے پہلے ہی عمرہ ایجنٹوں کا دیوالیہ نکل گیا ہے،ائیر لائنز میں کروڑوں روپے کا نقصان اٹھانے والوں کیساتھ یکم محرم سے مکہ،مدینہ میں ہوٹلز خریدنے والوں کو بھی کروڑوں روپے کے نقصان کا سامنا ہے،عمرہ ویزہ ابھی شروع ہونے کا دور دور تک امکان نظر نہیں آ رہا۔

ویزہ

مزید : صفحہ آخر


loading...