بھارت کشمیریوں کے ساتھ فلسطینیوں والا سلوک کرنا چاہتا ہے،سردار مسعود خان
اسلام آ باد ( آ ئی این پی ) صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ کشمیر دنیا کی سب سے بڑی جیل بن چکا ہے ، بھارت کے 5 اگست کے فیصلے سے پورے ہندوستان کے لوگ کشمیرمیں آباد ہو سکیں گے ، بھارت کشمیریوں کے ساتھ وہی سلوک کرنا چاہتا ہے جو اسرائیل نے فلسطینیوں کے ساتھ کیا ، پاکستان کی عوام نے خنجراب سے کراچی تک کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے ،سلامتی کونسل کے دروازے پر بار بار دستک دینا ہوگی، بھارت پر سفارتی دباو بڑھانا چاہئے ،کشمیر کا فیصلہ صرف استصواب رائے سے ہی ہوگا،وقت آگیا ہے کہ عالمی برادری اس حوالے سے فیصلہ کن کردار اداکرے جبکہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل زبیر محمود حیات نے کہاہے کہ کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ان کا ساتھ ہمیشہ دیں گے ،بھارت مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی نسل کشی کررہا ہے،بھارت نے آرٹیکل 370کا خاتمہ کرکے اپنے آئین اور بین الاقوامی قراردادوں کی خلاف ورزی کی،بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں پر زمین تنگ کردی ،بھارت نے کلسٹر بموں کا استعمال کرکے کشمیریوں اور پاکستانی شہریوں کو نشانہ بنایا ،بھارت نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرکے مذاکرات کی پیش کش ٹکرا دی ،بھارت نے خطے میں امن کے قیام کے لیے کوششوں کے بجائے غیرذمہ دارانہ بیانات دیئے،بھارت آگ سے کھیل رہاہے ،بھارت نے نہیں چاہتا خطے میں امن قائم ہواس لیے وہ منفی پراپیگینڈا کررہا ہے ،پاکستان بھارت کی طرف سے کسی بھی مس ایڈوینچر کا جواب دینے کے لیے تیار ہے،جمعرات کو صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کشمیر دنیا کی سب سے بڑی جیل بن چکا ہے ، بھارت کے 5 اگست کے فیصلے سے پورے ہندستان کے لوگ کشمیرمیں آباد ہو سکیں گے ، بھارت کشمیریوں کے ساتھ وہی سلوک کرنا چاہتا ہے جو اسرائیل نے فلسطینیوں کے ساتھ کیا ، عالمی برادری کا رویہ تبدیل ہوا ہے ، پاکستان کی عوام نے خنجراب سے کراچی تک کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے ،سلامتی کونسل کے دروازے پر بار بار دستک دینا ہوگی، بھارت پر سفارتی دباو بڑھانا چاہئے ، کشمیر متنازعہ علاقہ ہے، دنیا تسلیم کرتی ہے، انیس سو اڑتالیس کی قراردادیں اپنی جگہ موجود ہیں،کشمیر کا فیصلہ صرف استصواب رائے سے ہی ہوگا،وقت آگیا ہے کہ عالمی برادری اس حوالے سے فیصلہ کن کردار اداکرے۔
سردار مسعود