سیاحت کے شعبے میں دنیا کے 140 ممالک میں پاکستان کا 121 واں نمبر

     سیاحت کے شعبے میں دنیا کے 140 ممالک میں پاکستان کا 121 واں نمبر

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں سیاحت کےلئے بے شمار خوبصورت مقامات ہیں لیکن عدم توجہ کے باعث یہ سیاحت کے شعبے میں دنیا کے غیر موزوں ممالک میں شامل ہے۔ورلڈ اکنامک فورم 2019 کی جاری کردہ فہرست کے مطابق سیاحت کے شعبے میں دنیا کے 140 ممالک میں سے پاکستان 121 ویں نمبر پر ہے۔فہرست کے مطابق جنوبی ایشیاءکے ممالک میں پاکستان غیر موزوں سیاحتی ممالک میں سے ایک ہے۔دنیا کے سیاحتی ممالک میں پاکستان کا غیر موزوں ممالک میں شمار ہونا اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ ملک کا سیاحتی انفراسٹرکچر، سیکیورٹی اور بہترین سروس فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ایشیاءکے بہترین سیاحتی ممالک میں پاکستان کا پڑوسی ملک چین سرفہرست ہے جب کہ جاپان چوتھے نمبر پر موجود ہے۔ 

سیاحت

مزید : صفحہ آخر


loading...