کبھی ڈیل نہیں کروں گا، ووٹ کو عزت دو کے بیانیے پر قائم ہوں : نواز شریف

  کبھی ڈیل نہیں کروں گا، ووٹ کو عزت دو کے بیانیے پر قائم ہوں : نواز شریف

لاہور(کر ائم رپو رٹر )مسلم لیگ(ن) کے قائد و سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ میں کبھی بھی ڈیل نہیں کروں گا، قانونی جنگ لڑوں گا، ووٹ کو عزت دو کے بیانیے پر قائم ہوں۔ نجی ٹی وی کے مطابق اہل خانہ سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہاکہ ، موجودہ حکومت جلد اپنے انجام کو پہنچنے والی ہے ،ہمیں این آر او کا طعنہ دینے والے بہت جلد عوام سے این آر او مانگیں گے، عوام موجودہ حکومت کا احتساب کریں گے ۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں نواز شریف نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر دنیا کو جاگنا ہوگا، مقبوضہ کشمیر میں بھارت ظلم کر رہا ہے، دنیا آگے بڑھ کر اس مسئلے کو حل کروائے۔ نواز شریف سے ان کی والدہ بیگم شمیم اختر،بھائی شہباز شریف ، کیپٹن (ر)محمدصفدر، نواسے جنید صفدر ،نواسی اورذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے ملاقات کی ۔اہل خانہ نے نواز شریف سے ان کی خیریت دریافت کی ۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے ملاقات میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال ،نیب کیسز سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے نواز شریف کا طبی معائنہ بھی کیا ۔نواز شریف اورشریف خاندان سے اظہاریکجہتی کےلئے جیل کے باہر موجود کارکنان قیادت کے حق میں اور حکومت کےخلاف نعرے لگاتے رہے ۔

نواز شریف

مزید : صفحہ اول


loading...