بغداد، ایشیائی پارلیمانی کانفرنس میں بھی مسئلہ کشمیرکی گونج پربھارت سیخ پا

  بغداد، ایشیائی پارلیمانی کانفرنس میں بھی مسئلہ کشمیرکی گونج پربھارت سیخ ...

بغداد (مانیٹرنگ ڈیسک) عراق کے دارالحکومت بغداد کے ایوانوں میں بھی مسئلہ کشمیر کی گونج، ایشیائی پارلیمانی کانفرنس میں بھارتی جار حیت بے نقاب کرنے پر انڈین وفد آگ بگولہ ہو گیا۔ بیرسٹر سیف کی تقریر کے دوران شورشرابہ شروع کر دیا۔ ہنگامے کے باوجود بیرسٹر سیف نے بھارتی مظالم کا پول کھول دیا۔ انہوں نے کہا کشمیر میں سیکڑوں افراد کو شہید اور ہزاروں لوگوں کو بینائی سے محروم کر دیا گیا، تمام ممبران کشمیر میں بھارتی جارحیت کی مذمت کرنے میں پاکستان کی مدد کریں، مسئلہ یہ ہے کشمیر میں 5 اگست سے لاکھوں افراد بھارتی افواج کے مظالم برداشت کر رہے ہیں، سیکڑوں ہزاروں افراد کو پیلٹ گن سے اندھا کر دیا گیا، بھارت تمام عالمی قراردادوں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔بیرسٹر سیف کی تقریر کے دوران بھارتی وفد ہنگامہ آرائی کرتا رہا۔ ایشیائی پارلیمانی کانفرنس میں ترکی، کویت اور دیگر ممالک نے کشمیر پر پاکستانی موقف کی تائید کی۔

بھارت سیخ پا

مزید : صفحہ اول


loading...