عدالت میں راستہ نہ دینے پر زرداری برہم، سیکیورٹی اہلکار کو چھڑی دے ماری

  عدالت میں راستہ نہ دینے پر زرداری برہم، سیکیورٹی اہلکار کو چھڑی دے ماری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) احتساب عدالت میں راستہ نہ دیے جانے پر آصف زرداری سیکیورٹی اہلکار پر برہم ہوگئے اور اسے چھڑی دے ماری۔جمعرات کو اسلام آباد کی احتساب عدالت میں میگا منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں سابق صدر آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کو عدالت میں پیش کیا گیا۔عدالت نے حاضری لگا کر آصف علی زرداری اور فریال تالپور کو واپس بھیجنے کا حکم دے دیا۔عدالت سے واپسی کے موقع پر راستہ نہ ملنے پر آصف زرداری سیکیورٹی اہلکار پر برہم ہوگئے اور انہوں نے اہلکار کو چھڑی دے ماری۔سابق صدر نے اہلکار پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دیکھتے نہیں ہو میری بہن پیچھے آرہی ہے۔
زرداری

مزید :

صفحہ اول -